"شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر ضلع سیالکوٹ میں دریاؤں، نہروں، نالوں اور جوہڑوں میں نہانے، تیراکی اور کشتی رانی پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔”
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا مون سون کے دوران ندی، نالوں،نہروں،دریاوں پر دفعہ 144 نافذ

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 26 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے مون سون کے دوران شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر ضلع سیالکوٹ کی ریونیو حدود میں دریاؤں، نہروں، نالوں اور جوہڑوں میں نہانے، تیراکی اور کشتی رانی پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
دفتر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی ایک ماہ کے لیے نافذ العمل رہے گی۔مون سون کے دوران دریاؤں، نہروں، نالوں اور جوہڑوں میں پانی کی سطح اور بہاؤ میں اچانک اضافے کے باعث حادثات کا خدشہ رہتا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے ان مقامات سے دور رہیں اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








