لاہور۔10جنوری (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1075ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق جبکہ 1193زخمی ہوگئے ۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1075ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 465افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔728معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ …
پنجاب بھرمیں 1075ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق1193زخمی ہوگئے

مزید خبریں
لاہور۔10جنوری (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1075ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق جبکہ 1193زخمی ہوگئے ۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1075ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 465افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔728معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (71فیصد)موٹر سائیکلوں کی ہے۔
ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 723ڈرائیوز،59کم عمرڈرائیور،344مسافراور141پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ217ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت252متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان74حادثات میں 80متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد73حادثات میں 82متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ حادثات کے کل1208متاثرین میں 1007مرد اور201خواتین شامل ہیں۔ان حادثات میں 1090موٹرسائیکل،72آٹورکشے،163کاریں،24وین،12مسافر بسیں،33ٹرک اور144دوسری اقسام کی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔








