لاہور۔21جنوری (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1172ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق اور1328زخمی ہوئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1172ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 551افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ777معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو …
پنجاب بھرمیں 1172ٹریفک حادثات،09افرادجاں بحق،1328زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو

مزید خبریں
لاہور۔21جنوری (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1172ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق اور1328زخمی ہوئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1172ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 551افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ777معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔
ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 734ڈرائیورز،45کم عمرڈرائیور،433مسافراور170پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ترجمان کے مطابق 219ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت250متاثرین کے ساتھ پہلے،ملتان 81حادثات میں 98متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورفیصل آباد 72حادثات میں 85متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔








