پنجاب بھرمیں 1269ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق1461زخمی

لاہور۔7مئی (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1269ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق1461زخمی ہوئے جبکہ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1269ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 647افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔814معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی …

لاہور۔7مئی (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1269ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق1461زخمی ہوئے جبکہ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1269ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 647افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔814معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (79فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 842ڈرائیوز،59کم عمرڈرائیور،454مسافراور176پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ223ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت265متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان84حادثات میں 96متاثرین کے ساتھ دوسر ے فیصل آباد67حادثات میں 70متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1472متاثرین میں 1180مرد اور292خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 243افراد کی اوسط عمر18سال سے کم،780افراد کی اوسط عمر 18سے40سال کے درمیان جبکہ449زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1381موٹرسائیکلز،94آٹورکشے،139کاریں،32وین،3مسافر بسیں،39ٹرک اور50دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔