پنجاب بھر میں 1362 ٹریفک حادثات میں 19افراد جاں بحق 1543 زخمی ہوئے ۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1362ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا
پنجاب بھر میں 1362 ٹریفک حادثات میں 19 افراد جاں بحق1543زخمی

مزید خبریں
لاہور۔9ستمبر (اے پی پی):پنجاب بھر میں 1362 ٹریفک حادثات میں 19افراد جاں بحق 1543 زخمی ہوئے ۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1362ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا، جن میں 665افراد شدید زخمی ہوگئے ،جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔اعدادو شمار کیمطابق 285 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جس میں صوبائی دارالحکومت352متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان 97متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ فیصل آباد 81 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔








