لاہور۔20 مارچ(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام اور مریضوں کے علاج معالجہ او ردیگر احتیاطی اقدامات کے حوالے سے کئی فیصلے کئے ہیں ‘پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے 96کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 76 ایران سے آنے والے زائرین ہیں‘ 15کیسز لاہور،3گجرات، ایک جہلم اورایک راولپنڈی کاہے-تفتان سے تقریبا ً1250 زائرین ملتان آ …
پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام اور مریضوں کے علاج سمےت دیگر احتیاطی اقدامات کے حوالے سے اہم فیصلے کئے ہیں ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کورونا وائرس کی روک تھام کےلئے کئے جانے والے اقدامات پر میڈیا کو بریفنگ

مزید خبریں
لاہور۔20 مارچ(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام اور مریضوں کے علاج معالجہ او ردیگر احتیاطی اقدامات کے حوالے سے کئی فیصلے کئے ہیں ‘پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے 96کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 76 ایران سے آنے والے زائرین ہیں‘ 15کیسز لاہور،3گجرات، ایک جہلم اورایک راولپنڈی کاہے-تفتان سے تقریبا ً1250 زائرین ملتان آ چکے ہیں جن کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے‘ پنجاب حکومت نے گھروں میں آئسولیشن کے حوالے سے ایس او پیز تیار کر لئے ہیں جنہیں وفاقی حکومت سے شیئر کیاجائے گا اور پھر ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا-وہ جمعہ کے روز وزیراعلیٰ آفس میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ پنجاب میں ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ ہے اور کورونا کے معاملے پر کابینہ کمیٹی کی روزانہ میٹنگ ہوتی ہے -کابینہ کمیٹی تمام صورتحال کا جائزہ لیتی ہے اور اقدامات تجویز کئے جاتے ہیں اور عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے فیصلے کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ پنجاب حکومت نے محکمہ صحت اور پی ڈی ایم اے کے لئے فوری طو رپر 8ارب روپے کے فنڈز جاری کردئیے ہیں جبکہ لاہور کے ایکسپو سنٹر میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال بھی بنایا جائے گا جس کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں -نجی ہسپتالوں او رہوٹلوں میں بھی مریضوں کو رکھنے کی سہولت بنائی جائے گی-کورونا سے نمٹنے کے لئے ہمارے ڈاکٹرز او رپیرا میڈیکل سٹاف فرنٹ لائن پر موجود ہیں اور میں اپنے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتاہوں -پنجاب حکومت کورونا سے نمٹنے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کوخصوصی پیکیج دے گی-ڈاکٹروں کے مسائل کے حل کے لئے صوبائی وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے-موجودہ ہنگامی حالات میں 8سے 10ہزار ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف بھرتی کریں گے- انہوں نے کہاکہ کسی ڈیلی ویجز ملازم کو ملازمت سے نہیں نکا لا جائے گا بلکہ ڈیلی ویجز ملازم کو تنخواہ ملتی رہے گی،اس حوالے سے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے-انہوں نے بتایاکہ پنجاب حکومت24گھنٹے میں 10ہزار بستروں پر مشتمل قرنطینہ مرکز قائم کرنے کی استعداد رکھتی ہے او راس حوالے سے ہماری تیاریاں مکمل ہیں -وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے جوزائرین تفتان کے راستے آئے ہیں ان کی دیکھ بھال پر میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکر گزار ہوں – پنجاب حکومت بلوچستان حکومت کو ایک ارب روپے کے فنڈز فراہم کرے گی جبکہ پنجاب میں چیف منسٹر فنڈ بھی قائم کیا جا رہا ہے اور مخیر حضرات نے اس فنڈ میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے-انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے محکمہ صحت کو 236ملین روپے کے جوفنڈز جاری کئے تھے وہ خرچ ہو چکے ہیں او رمحکمہ صحت کا اشیاءو ضروری ساز وسامان کی خریداری کا اپنا میکنزم ہے، کچھ سامان سنٹر ل پرچیز ہوتا ہے او رکچھ صوبائی سطح پر-انہوں نے بتایا کہ کورونا کے حوالے سے قائم کابینہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس ویڈیولنک کے ذریعے ہوں گے اور انتہائی ضر وری افسران اس ویڈیولنک میٹنگ میں شریک ہوں گے یہ تمام اقدامات ہمارے اس عزم کا اظہار ہے کہ اس جنگ میں ہم او رعوام ساتھ ہیں -ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہر کسی کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں -”بعض سیاستدان اس قومی مسئلے کے باوجود تنقید کررہے ہیں“ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ ایسے لوگوں کے لئے میں دعا ہی کر سکتا ہوں -صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ، چیف سیکرٹری، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر اور سیکرٹری اطلاعات بھی اس موقع پر موجود تھے-








