شیخوپورہ۔ 11 دسمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نےضلع بھر میں خوراک سے منسلک 101 کاروباروں کا معائنہ کیا ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 2 لاکھ 3 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 24 ہزار 850 …
پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیم کاضلع بھر میں خوراک سے منسلک 101 کاروباروں کا معائنہ ،ناقص اشیائے خوردنوش تلف، جرمانے عائد

مزید خبریں
شیخوپورہ۔ 11 دسمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نےضلع بھر میں خوراک سے منسلک 101 کاروباروں کا معائنہ کیا ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 2 لاکھ 3 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 24 ہزار 850 لٹر دودھ کو چیک کیا گیا- مزید براں مضر صحت غیر معیاری اور ممنوع اشیاء خورد نوش جن میں 96 لیٹر ناقص آئل ، 10 کلو گرام مٹھائی ، 1 کلو گرام کھانے میں استعمال ہونے والا ناقص رنگ سمیت دیگر زائد المیعاد اشیاء اور بیکری آئٹمز کو موقع پر تلف کیا گیا۔
1 فوڈ پوائنٹ کو سیل کیا گیا اور متعدد فوڈ پوائنٹس سے خوراک کی کوالٹی جانچنے کے لیے نمونہ جات لے کر لیب بھجوائے گئے اور فوڈ پوائنٹ مالکان کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی مضر صحت اشیاء کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو صاف ستھری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمیشہ کی طرح لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔






