پنجاب میں قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ یونیورسٹیوں میں پڑھانے کا فیصلہ خوش آئند اور آئین پاکستان کی روح کے عین مطابق ہے، سینیٹر سراج الحق

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پنجاب میں قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ یونیورسٹیوں میں پڑھانے کا فیصلہ خوش آئند اور آئین پاکستان کی روح کے عین مطابق ہے۔ٹویٹر پر جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ آئین کے مطابق ریاست کے لیے ضروری ہے کہ وہ یہاں کے باشندوں کو اسلام کے مطابق زندگی گزارنے میں …

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پنجاب میں قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ یونیورسٹیوں میں پڑھانے کا فیصلہ خوش آئند اور آئین پاکستان کی روح کے عین مطابق ہے۔ٹویٹر پر جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ آئین کے مطابق ریاست کے لیے ضروری ہے کہ وہ یہاں کے باشندوں کو اسلام کے مطابق زندگی گزارنے میں ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کرے۔انہو نے کہا کہ اس فیصلے پر بعض حلقوں کی تنقید بے معنی ہے۔

مزید خبریں