لاہور۔4نومبر (اے پی پی):پنجاب میں پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے سکولز کا آغاز جمعرات 6 نومبرسے ہوگا،جس میں گیارہ سکولز ناک آئوٹ مرحلے میں حصہ لیں گے۔ٹیموں نے اپنے اپنے اضلاع میں فاتح بن کر ناک آئوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق 40 اوورز کے ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ6 نومبر کو کھیلا جائے گا،دوسرا مرحلہ8 اور 10 نومبر کو شیڈول کیا گیا …
پنجاب میں پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز جمعرات سے ہوگا
لاہور۔4نومبر (اے پی پی):پنجاب میں پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے سکولز کا آغاز جمعرات 6 نومبرسے ہوگا،جس میں گیارہ سکولز ناک آئوٹ مرحلے میں حصہ لیں گے۔ٹیموں نے اپنے اپنے اضلاع میں فاتح بن کر ناک آئوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق 40 اوورز کے ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ6 نومبر کو کھیلا جائے گا،دوسرا مرحلہ8 اور 10 نومبر کو شیڈول کیا گیا ہے جبکہ فائنل13 نومبر کو ہوگا،وینیو کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔








