لاہور۔26دسمبر (اے پی پی):پنجاب پولیس نے 2025 کی میثاق سنٹرز کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،لاہور سمیت صوبہ بھر کے میثاق سنٹرز سے ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد اقلیتی افراد نے استفادہ کیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ میثاق سنٹرز پر 37 ہزار 348 اقلیتی افراد کے مسائل حل کئے گئے،1 لاکھ 13 ہزار 508 اقلیتی افراد کو پولیس خدمت مراکز سے متعلقہ سروسز فراہم کی گئیں اور1 لاکھ 28 …
پنجاب پولیس کی 2025کی میثاق سنٹرز کی کارکردگی رپورٹ جاری

مزید خبریں
لاہور۔26دسمبر (اے پی پی):پنجاب پولیس نے 2025 کی میثاق سنٹرز کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،لاہور سمیت صوبہ بھر کے میثاق سنٹرز سے ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد اقلیتی افراد نے استفادہ کیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ میثاق سنٹرز پر 37 ہزار 348 اقلیتی افراد کے مسائل حل کئے گئے،1 لاکھ 13 ہزار 508 اقلیتی افراد کو پولیس خدمت مراکز سے متعلقہ سروسز فراہم کی گئیں اور1 لاکھ 28 ہزار 867 اقلیتی افراد نے میثاق سنٹرز کی سہولیات کو تسلی بخش قرار دیا۔ لاہور میں رواں سال 14307 اقلیتی افراد نے استفادہ کیا،485 اقلیتی افراد کے مسائل حل کیے گئے اور 13822 کو خدمت مراکز سے متعلقہ سروسز فراہم کی گئیں۔اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے بتایاکہ پولیس میثاق سنٹرز اقلیتی کمیونٹی کے مسائل حل کرکے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں،میثاق سنٹرز کے پلیٹ فارم سے اقلیتی شہریوں کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ میثاق سنٹرز کا مسیحی افسران پر مشتمل عملہ ترجیحی بنیادوں پر اقلیتوں کے مسائل حل کر رہا ہے۔








