پنجاب کابینہ کے 28ویں اجلاس سے قبل کورونا وائرس سے بچاو کیلئے عملی اقدامات

لاہور۔24 مارچ(اے پی پی )پنجاب کابینہ کے 28ویں اجلاس سے قبل کورونا وائرس سے بچاو کیلئے عملی اقدامات کیے گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری،انسپکٹرجنرل پولیس اور افسران کا اجلاس میں شرکت سے قبل تھرموگن سے ٹمپریجرچیک کیاگیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار،صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس اورافسران نے اجلاس میں شرکت سے قبل سینی ٹائزر استعمال کیا۔کابینہ اجلاس میں شرکاء کی کرسیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھا گیا۔کابینہ اجلاس میں …

لاہور۔24 مارچ(اے پی پی )پنجاب کابینہ کے 28ویں اجلاس سے قبل کورونا وائرس سے بچاو کیلئے عملی اقدامات کیے گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری،انسپکٹرجنرل پولیس اور افسران کا اجلاس میں شرکت سے قبل تھرموگن سے ٹمپریجرچیک کیاگیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار،صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس اورافسران نے اجلاس میں شرکت سے قبل سینی ٹائزر استعمال کیا۔کابینہ اجلاس میں شرکاء کی کرسیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھا گیا۔کابینہ اجلاس میں انتہائی محدودتعداد میں افسران اور سٹاف نے شرکت کی۔صرف ناگزیرسٹاف کو کابینہ اجلاس کے دوران ڈیوٹی پر بلایا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ یہ تمام اقدامات کور ونا وائرس سے بچاو کیلئے ضروری ہیں۔انتہائی اہم امور کے باعث آج کا اجلاس بلایا گیا ہے تاہم میٹنگزویڈیو لنک کے ذریعے ہی ہوا کریں گی۔