پنجاب کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، دیگر علاقوں میں موسم گرم و خشک ر ہے گا، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

لاہور۔1جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ ترجمان کے مطابق مری،گلیات، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، پاکپتن، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر اور گردونواح میں رات کے اوقات میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مری، گلیات، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، پاکپتن، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر اور گردونواح میں رات کے اوقات میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔

گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 38 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 49 فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 127فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 156، اے آر سی 119، برکی روڈ 167، عسکری ٹین101، سی ای آر پی 156،ماڈل ٹائون 144، بیدیاں روڈ 156اور علامہ اقبال ٹاون میں 177ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔