پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم بعض علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے

لاہور۔9ستمبر (اے پی پی):لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم بعض علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بعض علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 37 سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 43 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 96فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس فیز فائیو ڈی ایچ اے میں 102،برکی روڈ257، پیرگاون سثی 99، ماڈل ٹائون 79، عسکری ٹین62، اے آر سی لاہور 76، بیدیاں روڈ107اور علامہ اقبال ٹاون میں 117ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔