پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور سردی میں اضافے کا امکا ن

لاہور۔12 دسمبر(اے پی پی )محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ کے مختلف شہروں میں آج جمعہ کے روز تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے۔ جمعرات کے روز لاہور اور گردونواح میں سارا دن وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ آج لاہور، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم ، …

لاہور۔12 دسمبر(اے پی پی )محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ کے مختلف شہروں میں آج جمعہ کے روز تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے۔ جمعرات کے روز لاہور اور گردونواح میں سارا دن وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ آج لاہور، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم ، سرگودھا، بھکر، خوشاب، میانوالی ، ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، خانیوال، شیخوپورہ ننکانہ صاحب، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاولدین ، نارووال، سیالکوٹ، فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔جمعہ کے روز شمالی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں گرج چمک/تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی پنجاب، با لائی خیبر پختونخواہ اور کشمیر چند مقامات پر موسلادھار با رش کا بھی امکان ہے۔

مزید خبریں