پنجگو بازار میں کامران مینگل کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ

کوئٹہ۔5فروری( اے پی پی) پنجگوبازار میں کامران مینگل کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ‘ چھوٹا بھائی سلیمان اسماعیل جاں بحق ، کامران مینگل اور انکے قریبی رشتہ دار بشیر ،عمر جان سمیت سات افراد شدید زخمی ہوئے ہیں‘ زخمیوں میں ایک چھوٹا بچہ بھی شامل ہے‘ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ کامران مینگل کے گاڑی پہ کیا گیا تھا جوموٹرسائیکل پہ نصب تھا ،نامعلوم …

کوئٹہ۔5فروری( اے پی پی) پنجگوبازار میں کامران مینگل کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ‘ چھوٹا بھائی سلیمان اسماعیل جاں بحق ، کامران مینگل اور انکے قریبی رشتہ دار بشیر ،عمر جان سمیت سات افراد شدید زخمی ہوئے ہیں‘ زخمیوں میں ایک چھوٹا بچہ بھی شامل ہے‘ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ کامران مینگل کے گاڑی پہ کیا گیا تھا جوموٹرسائیکل پہ نصب تھا ،نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل پنجگور کے شہدا چوک بسم چوک کے قریب حبیب بینک کے کارنر ٹائر کے دکان کے سامنے لا کرکھڑا کیاجب کامران مینگل کی گاڑی یہاں سے گزری تو زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کامران مینگل کے گاڑی پہ سوار انکے چھوٹے بھائی سلیمان اسماعیل جاں بحق ہوئے اور کامران مینگل،عمر جان ،شہباز کو ایف سی ہسپتال منتقل کیا گیا جو انتہائی تشویش ناک حالات میں ہیں