پنک گیمز 2026، راولپنڈی میں خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز 19 سے 24 جنوری تک ہوں گے

راولپنڈی۔17جنوری (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 21 سال سے کم عمر خواتین کھلاڑیوں کے لیے پنک گیمز 2026 کے تحت انٹر ڈویژن مقابلہ جات کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب کے تمام ڈویژنز میں 16 منتخب کھیلوں کے ٹرائلز منعقد کیے جائیں گے جن کے ذریعے ڈویژنل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جبکہ منتخب کھلاڑی …

راولپنڈی۔17جنوری (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 21 سال سے کم عمر خواتین کھلاڑیوں کے لیے پنک گیمز 2026 کے تحت انٹر ڈویژن مقابلہ جات کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب کے تمام ڈویژنز میں 16 منتخب کھیلوں کے ٹرائلز منعقد کیے جائیں گے جن کے ذریعے ڈویژنل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جبکہ منتخب کھلاڑی لاہور میں اپنی اپنی ڈویژن کی نمائندگی کریں گی۔ اس حوالے سے ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی وحید احمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز اور ڈویژنل سپورٹس ایسوسی ایشنز کے نمائندگان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹرائلز کے انتظامات اور شیڈول کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن کے ٹرائلز 19 سے 24 جنوری تک مختلف مقامات پر منعقد ہوں گے جن میں ڈویژن بھر سے خواتین کھلاڑی شرکت کریں گی۔ شیڈول کے مطابق 19 جنوری کو لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں دوپہر 2 بجے کراٹے اور ماس ریسلنگ کے ٹرائلز ہوں گے۔

20 جنوری کو لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں دوپہر 2 بجے آرچری اور دوپہر 3 بجے باکسنگ کے ٹرائلز منعقد کیے جائیں گے جبکہ اسی روز بیڈمنٹن کے ٹرائلز دوپہر 2 بجے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے۔ 20 جنوری کو ہی پی او ایف واہ میں ایتھلیٹکس کے ٹرائلز صبح 9 بجے اور والی بال کے ٹرائلز دوپہر 12 بجے ہوں گے جبکہ باسکٹ بال کے ٹرائلز صبح 11 بجے دانش ہائی اسکول تحصیل جھنڈ، ضلع اٹک میں منعقد کیے جائیں گے۔

21 جنوری کو شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں ووشو، تایکوانڈو اور ٹیبل ٹینس کے ٹرائلز شام 4 بجے ہوں گے۔ 22 جنوری کو ہاکی کے ٹرائلز صبح 11 بجے دانش ہائی اسکول تحصیل جھنڈ، ضلع اٹک میں منعقد کیے جائیں گے۔ 23 جنوری کو رگبی کے ٹرائلز دوپہر 2 بجے میونسپل فٹ بال اسٹیڈیم سیدپور روڈ راولپنڈی میں ہوں گے۔

24 جنوری کو لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں ویٹ لفٹنگ کے ٹرائلز دوپہر 12 بجے اور شطرنج کے ٹرائلز دوپہر 3 بجے ہوں گے جبکہ پیڈل ٹینس کے لیے رجسٹریشن ڈویژنل سپورٹس آفس راولپنڈی میں کی جائے گی۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر وحید احمد نے بتایا کہ تمام ٹرائلز مقررہ وقت کے مطابق منعقد ہوں گے اور ان کے فوکل پرسن ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں شرکت کے لیے پیشگی رجسٹریشن لازمی نہیں تاہم کھلاڑی کا تعلق راولپنڈی ڈویژن سے ہونا ضروری ہے۔ ٹرائلز میں صرف وہ خواتین کھلاڑی حصہ لے سکیں گی جن کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 2006 یا اس کے بعد کی ہو اور جن کے پاس ایف آر سی یا قومی شناختی کارڈ موجود ہو۔ وحید احمد کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کی نمائندگی کے لیے منتخب ہونے والی ٹیموں کو قواعد و ضوابط کے مطابق کنوینس الاؤنس، ڈیلی الاؤنس اور یونیفارم بھی فراہم کیا جائے گا۔

مزید خبریں