پوری قوم (کل) جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر منائے گی ، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں، سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار کرنا آسان بنایا جا رہا ہے، پوری قوم (کل) جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر منائے گی، عام تعطیل نہیں ہو گی، تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔ ان …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں، سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار کرنا آسان بنایا جا رہا ہے، پوری قوم (کل) جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر منائے گی، عام تعطیل نہیں ہو گی، تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب اور مشیر پٹرولیم ندیم بابر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں، سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار کرنا آسان بنایا جا رہا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر سرمایہ کاروں کیلئے باقاعدہ روڈ میپ بنایا جا رہا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم ملک کو درست سمت میں لے کر چل رہے ہیں، پارٹی اور عوام ان کی طاقت ہیں، قومی امور کیلئے عوام نے انہیں مینڈیٹ دیا ہے، وہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے ایک رہنما کی جانب سے اپنے اوپر عائد کیئے جانے والے الزامات کے حوالہ سے کہا کہ جن بھرتیوں کا انھوں نے حوالہ دیا ہے وہ بھرتیاں میرا یہ عہدہ سنبھالنے سے پہلے کی ہیں، وزیراعظم نے اس حوالہ سے اپنے معاون خصوصی نعیم الحق کو ٹاسک سونپا ہے، وزیراعظم نے اس پر ناپسندیدگی کا بھی اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پارٹی کے کسی رہنما اور کارکن کو اگر کسی فرد یا ادارے سے شکایت ہے تو وہ سوشل میڈیا کی بجائے پارٹی کی سطح پر حل کی جائیں۔

مزید خبریں