پوری قوم کو مسلح افواج کی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے، پاکستان کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں لیکن اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پوری قوم کو مسلح افواج کی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے، پاکستان کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا لیکن اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں فضائیہ ہیڈ کوارٹرز میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کے دوران …

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پوری قوم کو مسلح افواج کی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے، پاکستان کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا لیکن اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں فضائیہ ہیڈ کوارٹرز میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات کے دوران خطہ میں امن و امان کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کسی بھی قسم کی جارحیت سے نمٹنے کیلئے پاک فضائیہ کی تیاریوں کے حوالہ سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور خصوصاً پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پوری قوم کو مسلح افواج کی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے، پاکستان کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا لیکن اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply