پوری کوشش کریں گے کہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ہی رہیں، شیخ راشد شفیق

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ حکومت نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی حمایت کا اعلان کیا ہے، اپوزیشن جماعتیں اپنی منی لانڈرنگ سے توجہ ہٹانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چیئرمین سینٹ کے …

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ حکومت نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی حمایت کا اعلان کیا ہے، اپوزیشن جماعتیں اپنی منی لانڈرنگ سے توجہ ہٹانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہو گی، حکومت نے چیئرمین سینٹ کی حمایت کا اعلان کیا ہے، پوری کوشش کریں گے کہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ہی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی منی لانڈرنگ سے توجہ ہٹانے کیلئے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی باتیں کرتی ہیں اور کوشش کر رہی ہیں کہ عوام منی لانڈرنگ کے الزامات پر توجہ نہ دیں، اپوزیش لیڈر شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کے کئی الزامات ہیں۔ شیخ راشد شفیق نے کہا کہ جن لوگوں نے قومی دولت کو لوٹا ہے ان سے لوٹی گئی دولت واپس لائیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply