پولیس ٹیموں کو ممکنہ بارشوں، سیلابی صورتحال میں ریسکیو آپریشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت

لاہور۔26اگست (اے پی پی):لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس ہائی الرٹ ہے۔ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب کی پولیس ٹیموں کو ممکنہ بارشوں، سیلابی صورتحال میں ریسکیو آپریشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت،دریائوں ندی نالوں، دیہاتوں کے ارگرد آبادی اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے جاری آمد سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ …

لاہور۔26اگست (اے پی پی):لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس ہائی الرٹ ہے۔ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب کی پولیس ٹیموں کو ممکنہ بارشوں، سیلابی صورتحال میں ریسکیو آپریشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت،دریائوں ندی نالوں، دیہاتوں کے ارگرد آبادی اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے جاری آمد سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس سیلابی ریلے کی آمد کے پیش نظر آبادی کا بروقت انخلا یقینی بنانے میں متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت فراہم کر رہی ہے، آئی جی پنجاب کا قصور اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، لودھراں، مظفر گڑھ، ملتان اور دیگر علاقوں میں پولیس کو ہمہ وقت مستعد رہنے کا حکم،

آئی جی پنجاب نے کہا کہ مزید بارش کے امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار انتہائی الرٹ رہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں، آر پی اوز، ڈی پی اوز ممکنہ سیلابی صورتحال سے متاثرہ علاقوں میں پولیس ریلیف سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں،پولیس فورس امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے ضلعی حکومت، ریسکیو اداروں کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن یقینی بنائیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دریائوں کے کنارے آباد دیہاتوں، آبادیوں میں پولیس کی امدادی ٹیموں کی پٹرولنگ باقاعدگی سے جاری رکھی جائے،

ممکنہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف کیمپس، متاثرہ افراد کی امداد و سکیورٹی کے لئے اقدامات یقینی بنائیں، سیلاب کے خطرے سے دو چار شہریوں کی جان ومال اور املاک کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، سیلاب کے ممکنہ خطرات سے درپیش علاقوں، دریائی چیک پوسٹوں پر پٹرولنگ کا عمل جاری رکھا جائے، سیلاب متاثرین کو قیام و طعام، تحفظ، ادویات، دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء بھی فراہم کی جائیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کے کنٹرول سنٹرز سے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اضلاع کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے،پنجاب پولیس سیلاب متاثرین کی ریسکیو، ریلیف اور بحالی سرگرمیوں میں دیگر اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔