پولیس پشاور نے محرم الحرام کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کیے

پشاور۔ 15 جون (اے پی پی):کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کیے گئے ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق ایس پی سٹی شاہد عدنان نے اندرون شہر کے مختلف تھانوں، تاجروں، سٹی تاجر، رہائشیوں، پولیس افسران و اہلکاروں اور دیگر شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کیےتاکہ محرم کی تقریبات کے پرامن انعقاد سمیت سکیورٹی انتظامات اور متعلقہ احتیاطی تدابیر کے بارے …

پشاور۔ 15 جون (اے پی پی):کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کیے گئے ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق ایس پی سٹی شاہد عدنان نے اندرون شہر کے مختلف تھانوں، تاجروں، سٹی تاجر، رہائشیوں، پولیس افسران و اہلکاروں اور دیگر شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کیےتاکہ محرم کی تقریبات کے پرامن انعقاد سمیت سکیورٹی انتظامات اور متعلقہ احتیاطی تدابیر کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کیا جاسکے ۔

کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب ضلع بھر میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور موثر اقدامات کی خاطر تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔پشاور کے مکینوں سے پرامن ہونے کا ثبوت اور سکیورٹی انتظامات میں پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔