پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر احتجاج،امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے شہر شارلٹ میں ایمرجنسی نافذ

کیرولینا ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے شہر شارلٹ میں سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد جاری مظاہروں کے دوسرے روز ایک شخص گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا ،صدر براک اوباما نے تلسا اور شارلٹ کے میئرز سے کہا ہے کہ مظاہروں پر تحمل کا مظاہرہ کریں جبکہ شمالی کیرولینا کے گورنر نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی ۔برطانوی نشریاتی ادارے …

کیرولینا ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے شہر شارلٹ میں سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد جاری مظاہروں کے دوسرے روز ایک شخص گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا ،صدر براک اوباما نے تلسا اور شارلٹ کے میئرز سے کہا ہے کہ مظاہروں پر تحمل کا مظاہرہ کریں جبکہ شمالی کیرولینا کے گورنر نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی کیرولینا کے گورنر پیٹ مکرورے نے شہر میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی شہریوں کے جان و مال اور املاک کو نقصان پہنچانے اور افراتفری کی اجازت نہیں دی جائے گی

Leave a Reply