سڈنی۔12جنوری (اے پی پی):پولینڈ نے یونائیٹڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل پہلی مرتبہ اپنے نام کر لیا، فاتح ٹیم پولینڈ نے فائنل میں سوئٹزرلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی۔ بی بی سی کے مطابق یہ فتح اس وقت مزید یادگار بن گئی جب پولینڈ کو آغاز میں خواتین سنگلز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سوئٹزرلینڈ کی اولمپک چیمپئن بیلندا بین چچ نے عالمی نمبر …
پولینڈ نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دے کر پہلی بار یونائیٹڈ کپ جیت لیا

مزید خبریں
سڈنی۔12جنوری (اے پی پی):پولینڈ نے یونائیٹڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل پہلی مرتبہ اپنے نام کر لیا، فاتح ٹیم پولینڈ نے فائنل میں سوئٹزرلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی۔ بی بی سی کے مطابق یہ فتح اس وقت مزید یادگار بن گئی جب پولینڈ کو آغاز میں خواتین سنگلز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سوئٹزرلینڈ کی اولمپک چیمپئن بیلندا بین چچ نے عالمی نمبر ٹو آئیگاسوئیٹک کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 0-6 اور 3-6 سے شکست دے کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ یہ یونائیٹڈ کپ میں بیلندابین چچ کی نویں سنگلز فتح تھی، جس سے سوئٹزرلینڈ پہلی بار فائنل میں مضبوط پوزیشن میں آ گیا۔تاہم مردوں کے سنگلز میں پولینڈ کے ہبرٹ ہورکاچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن سٹین واورینکا کو 3-6، 6-3 اور 3-6 سے شکست دے کر مقابلہ برابر کر دیا۔
سات ماہ بعد انجری سے واپسی کرنے والے ہبرٹ ہورکاچ نے اہم موقع پر اپنی بہترین فارم ثابت کی۔فیصلہ کن مکسڈ ڈبلز میں پولینڈ کی کاتارژینا کاوا اور یان زیلنسکی نے اپنی ناقابلِ شکست کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے بیلندا بین چچ اور یعقوب پال کو 4-6، 3-6 سے شکست دی اور یوں پولینڈ کو 1-2 سے فتح دلوا دی۔ پولش جوڑی نے پورے ٹورنامنٹ میں سو فیصد کامیابی حاصل کی۔میچ کے بعد عالمی نمبر ٹو آئیگاسوئیٹک نے کہاکہ آخرکار ہم نے یہ کر دکھایا۔ یہ خوش قسمتی نہیں بلکہ ہماری محنت کا نتیجہ ہے۔
رواں سال پوری ٹیم نے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا، اور یہی ہماری کامیابی کی اصل وجہ بنی۔واضح رہے کہ پولینڈ گزشتہ دو برسوں میں یونائیٹڈ کپ کے فائنلز میں جرمنی اور امریکا کے خلاف ناکامی کا سامنا کر چکا تھا، تاہم اس مرتبہ ٹیم نے مستقل مزاجی اور اجتماعی کارکردگی کے ذریعے پہلی بار ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔








