اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جاروسلاوف میکا نے منگل کو ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ انکی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کوگارڈ آف آنر پیش کیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداءپر پھولوں کی …
پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جاروسلاوف میکا کا ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جاروسلاوف میکا نے منگل کو ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ انکی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کوگارڈ آف آنر پیش کیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔بعد ازاں پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون سے متعلق مختلف امور زیرِ بحث آئے۔ پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان قابل رشک تعلقات کی تعریف کی اور پاک فضائیہ کے ابتدائی دور میں تعمیر و ترقی اور جدیدیت میں پولش افسران کے کلیدی کردار کو بھی سراہا۔ دونوں شخصیات نے دونوں ممالک کے درمیان موجود باہمی تعاون اور دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پرزور دیا۔








