اسلام آباد ۔ 05 اگست (اے پی پی) وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب1.80اور 2.50روپے لٹر کی کمی کا اعلان کر دیا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اوگرا نے پٹرول 3.67جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 5.07روپے فی …
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 اگست (اے پی پی) وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب1.80اور 2.50روپے لٹر کی کمی کا اعلان کر دیا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اوگرا نے پٹرول 3.67جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 5.07روپے فی لٹر کمی کی سفارش کی تھی اس طرح اوگرا کی طرف سے مٹی کا تیل 13روپے اور لائٹ ڈیزل 10.01مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل وزیراعظم کی مشاورت سے کی گئی ہے۔








