اوگرا نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت پٹرول کی قیمت میں 2 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پٹرول 2 روپے سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):اوگرا نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت پٹرول کی قیمت میں 2 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جمعہ کواوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا اور قیمت 360 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔
اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 330 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔







