پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں ضلع ٹانک کا خصوصی خیال رکھا جائے گا، وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں ضلع ٹانک کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں مولانا اسعد محمود نے ذاتی نکتہ وضاحت پر طارق بشیر چیمہ کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کے جواب میں کہا کہ وزیر موصوف کو پوچھنا تو …

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں ضلع ٹانک کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں مولانا اسعد محمود نے ذاتی نکتہ وضاحت پر طارق بشیر چیمہ کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کے جواب میں کہا کہ وزیر موصوف کو پوچھنا تو یہ چاہیے تھا کہ آپ اپنا مسئلہ بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم 2013ءسے 2018ءتک مسلم لیگ (ن) کے اتحادی رہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت کی بنیاد پر ہماری پانی کی سکیمیں انہوں نے ختم کردی ہیں۔ پورے بلوچستان کے شمسی توانائی کے ٹیوب ویل بھی انہوں نے ختم کردیئے ہیں۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پچاس ملین گھروں کا منصوبہ شروع کیا ہے۔ مولانا کے حلقہ کا اس حوالے سے خصوصی خیال رکھا جائے گا۔