اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) پھلوں اور سبزیوں کی قومی برآمدات میں گزشتہ پانچ سال کے دوران 38 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2011-12ءکے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کا حجم 48,321.8 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو پانچ سال کے دوران یعنی مالی سال 2015-16ءکے دوران 66,839.5 …
پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں پانچ سال کے دوران 38 فیصداضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات
اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) پھلوں اور سبزیوں کی قومی برآمدات میں گزشتہ پانچ سال کے دوران 38 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2011-12ءکے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کا حجم 48,321.8 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو پانچ سال کے دوران یعنی مالی سال 2015-16ءکے دوران 66,839.5 ملین روپے تک بڑھ گیا۔ اس طرح پانچ سال کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں 18,517.7ملین روپے یعنی 38.32 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2012-13ءمیں پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کا حجم 62,126.8 ملین روپے جبکہ مالی سال 2013-14ءکے دوران 66,703.9 ملین روپے تک بڑھ گیا ‘ اسی طرح مالی سال 2014-15ءکے دوران برآمدات کا حجم 67,864.3 ملین روپے تک پہنچ گیا جو گزشتہ پانچ سال کے دوران سب سے زیادہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات ہیں۔









