ویلنگٹن۔ 15 دسمبر(اے پی پی) سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنا لئے، 9 رنز پر ابتدائی 3 وکٹیں کھونے کے بعد اینجلو میتھیوز، دیمتھ کرونارتنے اور نیروشن ڈکویلا نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 83، 79 اور …
پہلا ٹیسٹ، سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنا لئے

مزید خبریں
ویلنگٹن۔ 15 دسمبر(اے پی پی) سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنا لئے، 9 رنز پر ابتدائی 3 وکٹیں کھونے کے بعد اینجلو میتھیوز، دیمتھ کرونارتنے اور نیروشن ڈکویلا نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 83، 79 اور 73 رنز کی اننگز کھیل کر نہ صرف ٹیم کو تباہی سے بچایا بلکہ اس کی پوزیشن بھی بہتر بنا دی، میتھیوز اور کرونارتنے آﺅٹ ہو گئے ہیں تاہم ڈکویلا 73 رنز بنا کر کیویز باﺅلرز کے سامنے ڈٹ گئے، ٹم ساﺅتھی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ہفتہ کو ویلنگٹن میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تو مہمان ٹیم کی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا اور 9 کے سکور پر اس کے 3 کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے، گونا تھلیکا اور دھنن جایا ڈی سلوا ایک، ایک اور کوسل مینڈس 2 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، اس موقع پر کرونارتنے اور میتھیوز کیویز باﺅلرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں بلے بازوں نے مشکل وقت میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 133 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دیا، 142 کے مجموعی سکور پر واگنر نے کرونارتنے کو آﺅٹ کر کے نہ صرف اہم پارٹنرشپ توڑ دی بلکہ ٹیم کو بڑی کامیابی بھی دلائی، انہوں نے 79 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان دنیش چندیمل بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 6 رنز بنا کر ساﺅتھی کی گیند کا نشانہ بنے، 187کے سکور پر سری لنکا کی چھٹی وکٹ گری جب میتھیوز 83 رنز بنانے کے بعد ساﺅتھی کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے، اس کے بعد دلروون پریرا نے نیروشن ڈکویلا کا ساتھ دینے کی کوشش کی لیکن 223 کے سکور پر کولن ڈی گرینڈ ہوم نے پریرا کو آﺅٹ کر کے پویلین کی راہ دکھائی، انہوں نے 16 رنز بنائے، سرنگا لکمل 3 اور راجیتھا 2 رنز بنا کر چلتے بنے، اسطرح پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو سری لنکا نے 9 وکٹوں پر 275 رنز بنا لئے، ڈکویلا 73 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، ٹم ساﺅتھی نے 5 نیل واگنر نے 2، ٹرینٹ بولٹ اور گرینڈ ہوم نے ایک، ایک وکٹ لی۔








