پہلی سپیریئر قومی مرد و خواتین کی تیز ترین ریس کے مقابلے 8 اکتوبر کو منعقد ہوں گے

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام اور سپیریئر یونیورسٹی لاہور کے تعاون سے پہلی سپیریئر قومی مرد و خواتین کی تیز ترین ریس کے مقابلے 8 اکتوبر کو پنجاب سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈیئر وجاہت حسین (ر)نے کیا۔ انہوں نےکہاکہ میگا ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اورمیگا ایونٹ میں …

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام اور سپیریئر یونیورسٹی لاہور کے تعاون سے پہلی سپیریئر قومی مرد و خواتین کی تیز ترین ریس کے مقابلے 8 اکتوبر کو پنجاب سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈیئر وجاہت حسین (ر)نے کیا۔ انہوں نےکہاکہ میگا ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اورمیگا ایونٹ میں ملک بھر سے تمام مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اس سلسلہ میں فیڈریشن کے ساتھ تمام منسلک محکموں، صوبائی اور علاقائی ایسوسی ایشنز کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

بریگیڈیئر وجاہت حسین (ریٹائرڈ)نے کہا کہ فاتح مردوں اور خواتین کھلاڑیوں کو نقد انعامات دیئے جائیں گے جن میں پہلا انعام 1 لاکھ روپے، دوسرا انعام 50 ہزار روپے، تیسرا انعام 25 ہزار روپے اور 4 سے 8 پوزیشن ہولڈرز کے لئے دس، دس ہزار روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔ ایونٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے، اپنے ناموں کی رجسٹریشن 5 اکتوبر تک کروا سکتے ہیں۔

انہوں نےمزید کہاکہ تمام کھلاڑی 8 اکتوبر 2024 کو صبح 9 بجے پنجاب سٹیڈیم، لاہور میں نیشنل کوچنگ ایسوسی ایشن کے صدر رفیق احمد اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے ہیڈ کوچ چوہدری اصغر علی گل کو رجسٹریشن اور دستاویزات کی سکروٹنی کے لئے رپورٹ کریں گے۔