اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے قانون کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے بڑے اور چھوٹے کے لئے قانون میں تفریق کی جاتی تھی لیکن موجودہ دور حکومت میں قانون …
پہلے بڑے اور چھوٹے کے لئے قانون میں تفریق کی جاتی تھی لیکن موجودہ دور حکومت میں قانون سب کے لئے برابر ہے، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر اعظم سواتی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے قانون کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے بڑے اور چھوٹے کے لئے قانون میں تفریق کی جاتی تھی لیکن موجودہ دور حکومت میں قانون سب کے لئے برابر ہے۔ جیلوں میں بدترین صورتحال ہے، امیر اور غریب کے لئے الگ الگ قانون ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر نے قانون پر عملدرآمد کیا ہے اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جس بناءپر وہ اب اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے۔








