پہلے پی ایم اے لانگ کورس کی پلاٹینیئم جوبلی کی تقریب منگل کو راولپنڈی میں منعقد ہوئی، پلاٹینیئم جوبلی تقریب میں پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے ارکان اور اہل خانہ نے شرکت کی،آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 4 فروری (اے پی پی) پہلے پی ایم اے لانگ کورس کی پلاٹینیئم جوبلی کی تقریب منگل کو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پلاٹینیئم جوبلی تقریب میں پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے ارکان اور اہل خانہ نے شرکت کی۔آرمی چیف نے پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے افسران …

راولپنڈی ۔ 4 فروری (اے پی پی) پہلے پی ایم اے لانگ کورس کی پلاٹینیئم جوبلی کی تقریب منگل کو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پلاٹینیئم جوبلی تقریب میں پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے ارکان اور اہل خانہ نے شرکت کی۔آرمی چیف نے پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آرمی انسٹی ٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری افواج پاکستان کی تاریخ کو محفوظ بنا رہی ہے جو افسران کی نئی نسل کیلئے مفید ثابت ہوگی۔پہلا پی ایم اے لانگ کورس 1948میں شروع ہوا جبکہ میجر عزیز بھٹی شہید سمیت 62افسران نے 1950میں فوج میں کمیشن حاصل کیا۔

مزید خبریں