پیرس اولمپکس میں آسٹریلیا کو 3میڈلز جتوانے والے میٹ رچرڈسن انگلینڈ ٹیم کا حصہ بن گئے

سڈنی۔19اگست (اے پی پی):پیرس اولمپکس میں 3میڈلز جیتنے والے آسٹریلیا کے میٹ رچرڈسن اپنی نیشنیلٹی تبدیل کرکے انگلینڈ ٹیم کا حصہ بن گئے۔ 25 سالہ رچرڈسن کینٹ میں پیدا ہوئے لیکن 9 سال کی عمر میں ویسٹرن آسٹریلیا منتقل ہوگئے تھے، 16 سال وہاں رہنے کے دوران انہوں نے اپنی دہری شہریت کو برقرار رکھا۔ رچرڈسن برطانیہ کے سائیکلنگ سپرنٹ سکواڈ کا حصہ ہوں گے جس کی کوچنگ سات مرتبہ …

سڈنی۔19اگست (اے پی پی):پیرس اولمپکس میں 3میڈلز جیتنے والے آسٹریلیا کے میٹ رچرڈسن اپنی نیشنیلٹی تبدیل کرکے انگلینڈ ٹیم کا حصہ بن گئے۔ 25 سالہ رچرڈسن کینٹ میں پیدا ہوئے لیکن 9 سال کی عمر میں ویسٹرن آسٹریلیا منتقل ہوگئے تھے، 16 سال وہاں رہنے کے دوران انہوں نے اپنی دہری شہریت کو برقرار رکھا۔ رچرڈسن برطانیہ کے سائیکلنگ سپرنٹ سکواڈ کا حصہ ہوں گے جس کی کوچنگ سات مرتبہ کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ سر جیسن کینی کر رہے ہیں۔

کامن ویلتھ کے دو مرتبہ کے چیمپئن نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ میرے لئے یہ ایک مشکل فیصلہ تھا، یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے جو میں نے اپنے کیریئر اور مستقبل کو دیکھتے ہوئے انتہائی سوچ سمجھ کر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے آسٹریلیا اور آسٹریلیا سائیکلنگ ٹیم کا احترام کرتا ہوں اور آج جو کچھ ہوں انہی کی مرہون منت ہوں۔

 

مزید خبریں
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔