پیرو میں ٹرینوں کے تصادم ،ایک شخص ہلاک، 30 زخمی

لیما۔31دسمبر (اے پی پی):پیرو کے مشہور سیاحتی مقام ماچو پیچو جانے والی ریلوے لائن پر دو ٹرینوں کےتصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ کم از کم 30 افراد زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ جنوبی علاقے کُسکو میں قوری وائرچینا کے قریب پیش آیا، جہاں سیاحوں کو لے جانے والی دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ مقامی میڈیا نے ہلاک ہونے والے شخص …

لیما۔31دسمبر (اے پی پی):پیرو کے مشہور سیاحتی مقام ماچو پیچو جانے والی ریلوے لائن پر دو ٹرینوں کےتصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ کم از کم 30 افراد زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ جنوبی علاقے کُسکو میں قوری وائرچینا کے قریب پیش آیا، جہاں سیاحوں کو لے جانے والی دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ مقامی میڈیا نے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت رابرٹو کارڈیناس کے نام سے کی ہے، جو ریلوے انجینئر تھا۔حادثے کے بعد ماچو پیچو اور کُسکو کے درمیان ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔ حکام کے مطابق بعد ازاں مسافروں کو نکالنے کے لیے ایک خصوصی انخلائی ٹرین روانہ کی گئی، جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں