پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں تین روزہ انٹر فیکلٹی فٹ بال بوائز چمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی

راولپنڈی ۔12دسمبر (اے پی پی):پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں تین روزہ انٹر فیکلٹی فٹ بال بوائز چمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی ،جس میں یو آئی ایم ایس نے فائنل میں یو آئی آئی ٹی کو پینلٹی ککس پر 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان تھے۔ ایونٹ میں ڈینز، …

راولپنڈی ۔12دسمبر (اے پی پی):پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں تین روزہ انٹر فیکلٹی فٹ بال بوائز چمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی ،جس میں یو آئی ایم ایس نے فائنل میں یو آئی آئی ٹی کو پینلٹی ککس پر 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان تھے۔

ایونٹ میں ڈینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ وائس چانسلر نے کامیاب ٹیم اور منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھیل طلبہ کی شخصیت سازی، برداشت، ٹیم ورک اور نظم و ضبط کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں توازن کے لیے کوشاں ہے تاکہ طلبہ عملی زندگی میں بھی بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔

چمپئن شپ میں مختلف فیکلٹیز کی 10 ٹیموں نے حصہ لیا اور تین روز تک دلچسپ مقابلے جاری رہے۔ تقریب کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی، میڈلز اور سرٹیفکیٹس جبکہ رنرز اپ ٹیم کو بھی تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔