اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی اے آر وائی کی جانب سے 10اگست کو جاری کئے جانے والے نوٹس کا جواب نہ دینے پراسے شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔پہلے حکم میں پیمرا نے اے آر وائی کے پروگرام لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود پر 45دن کے لئے پابندی عائد کر دی تھی ۔ پیمرا کے نوٹس کے مطابق …
پیمرا نے اے آر وائی کی جانب سے 10اگست کو جاری نوٹس کا جواب نہ دینے پراسے شوکاز نوٹس جاری کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی اے آر وائی کی جانب سے 10اگست کو جاری کئے جانے والے نوٹس کا جواب نہ دینے پراسے شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔پہلے حکم میں پیمرا نے اے آر وائی کے پروگرام لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود پر 45دن کے لئے پابندی عائد کر دی تھی ۔ پیمرا کے نوٹس کے مطابق 15اگست سے 20ستمبر تک اے آر وائی نے واضح یا دانستہ طور پر اس نوٹس کا جواب نہیں دیا۔ پیمرا نے اے آر وائی کو ہدایت کی کہ وہ 10روز کے اندر اندر اس شوکاز نوٹس کا جواب دے یا یک طرفہ کارروائی کے لئے تیار رہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے ہی اس پروگرام پر پابندی اٹھانے کی اپیل کو مسترد کر چکا ہے۔اگر اس شوکاز نوٹس کا جواب نہ دیا گیا توایک اور شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا اور لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزی پر ہرروز 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔








