سلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) پیمرا اتھارٹی کمیٹی نے فحش و قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل ”اپنا ٹی وی پرائیویٹ لمیٹڈ (جلوہ ٹی وی)“ کا لائسنس 7 روز کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ بدھ کو ہونے والے اتھارٹی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ معطلی کا اطلاق 29 اپریل کی دوپہر 12 بجے سے 6 مئی کی دوپہر …
پیمرا کا فحش و قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل ”جلوہ ٹی وی“ کا لائسنس 7 روز کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ
سلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) پیمرا اتھارٹی کمیٹی نے فحش و قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل ”اپنا ٹی وی پرائیویٹ لمیٹڈ (جلوہ ٹی وی)“ کا لائسنس 7 روز کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ بدھ کو ہونے والے اتھارٹی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ معطلی کا اطلاق 29 اپریل کی دوپہر 12 بجے سے 6 مئی کی دوپہر 12 بجے تک رہےگا۔ ”جلوہ ٹی وی“ پر بالترتیب 30 مارچ اور 4 اپریل کو فحش اور قابل اعتراض گانے دکھائے گئے جس کیخلاف پیمرا کو عوام کے بڑے طبقے کی طرف سے شکایات موصول ہوئیں۔ پیمرا نے 5 اپریل کو اظہار وجوہ کے ذریعے اپنا ٹی وی چینل کے نمائندے کو مذکورہ قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر ذاتی شنوائی کیلئے 21 اپریل کو طلب کیا۔









