واشنگٹن ۔ 28 فروری (اے پی پی) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں داعش کے شدت پسندوں کو شکست دینے کے لیے وائٹ ہاوس کو ابتدائی نوعیت کا ایک منصوبہ بھیجا گیا ہے،وزیر دفاع جِیمز میٹس انتظامیہ کے سینئر اہل کاروں کو اِس مجوزہ دستاویز پر بریفنگ دیں گے۔وائس آف امریکا کے مطابق پینٹاگان کے ترجمان جیف ڈیوس نے اِسے وسیع دستاویز پر مشتمل …
پینٹاگان کاداعش کو شکست دینے کا منصوبہ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 28 فروری (اے پی پی) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں داعش کے شدت پسندوں کو شکست دینے کے لیے وائٹ ہاوس کو ابتدائی نوعیت کا ایک منصوبہ بھیجا گیا ہے،وزیر دفاع جِیمز میٹس انتظامیہ کے سینئر اہل کاروں کو اِس مجوزہ دستاویز پر بریفنگ دیں گے۔وائس آف امریکا کے مطابق پینٹاگان کے ترجمان جیف ڈیوس نے اِسے وسیع دستاویز پر مشتمل منصوبے کا خلاصہ قرار دیا، جس کا مقصد شام اور عراق میں انتہاپسند گروپوں کا انسداد ہے، جہاں داعش ریاست قائم کرنے کی خواہاں ہے،تاہم نے تفصیل نہیں بتائی۔








