پیوٹن، کیری ملاقات میں شام میں عسکری تعاون پر کوئی بات نہیں ہوئی، روس

ماسکو ۔ 15 جولائی (اے پی پی) روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی شامی امن منصوبے کے حوالے سے ملاقات کے دوران شام میں فوجی تعاون کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ یہ بات روسی حکومت کے ترجمان دمتری پیشکوف نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیشکوف کا کہنا تھا کہ گزشتہ …

ماسکو ۔ 15 جولائی (اے پی پی) روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی شامی امن منصوبے کے حوالے سے ملاقات کے دوران شام میں فوجی تعاون کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ یہ بات روسی حکومت کے ترجمان دمتری پیشکوف نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیشکوف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والی اس ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں براہ راست فوجی تعاون کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا۔ یہ بیان ایک ایسی دستاویز کے منظر عام پر آنے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ واشنگٹن شام میں سرگرم شدت پسندگروپوں کے خلاف ماسکو کو قریبی فوجی تعاون کی پشکش کرنے والا ہے۔

Leave a Reply