پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) نے اپنے اپنے ادوار میں میگا کرپشن اور لوٹ مار کے سوا کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا،صمصام علی بخاری

چیچہ وطنی ۔ 14 مئی (اے پی پی) وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب سیدصمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میںعوام کو معاشی ریلیف کی فراہمی کیلئے صوبہ بھر میں 309رمضان بازار لگائے گئے ہیں جہاں صارفین کو کھانے پینے اور روزمرہ ضرورت کی اشیا سستے داموں مل رہی ہیں ،چیچہ وطنی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب …

چیچہ وطنی ۔ 14 مئی (اے پی پی) وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب سیدصمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میںعوام کو معاشی ریلیف کی فراہمی کیلئے صوبہ بھر میں 309رمضان بازار لگائے گئے ہیں جہاں صارفین کو کھانے پینے اور روزمرہ ضرورت کی اشیا سستے داموں مل رہی ہیں ،چیچہ وطنی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکیج دیا ہے اور پنجاب کابینہ کے اراکین رمضان بازاروں کا دورہ کرکے اشیائے ضروریہ کے معیار اور قیمتوں کو خود مانیٹر کررہے ہیں،وزیر اطلاعات نے کہا پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) نے اپنے اپنے ادوار میں میگا کرپشن اور لوٹ مار کے سوا کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا،دونوں جماعتیں احتساب سے بچنے کیلئے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

Leave a Reply