پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کیخلاف ریفرنس دائر کرناانتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی جانب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے …
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کیخلاف ریفرنس دائر کرناانتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر

مزید خبریں
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کیخلاف ریفرنس دائر کرناانتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی جانب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا یہ طرز عمل انتہائی افسوسناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر جیسے محب وطن کشمیری اور پاکستانی کیخلاف غداری کے ریفرنس نے درحقیقت پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت کو آزاد کشمیر کے عوام کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر کو نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ پورے پاکستان میں محب وطن اور شفافیت کے حوالے سے جانا جاتا ہے جن کی ساری زندگی کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ اور پاکستان کے ساتھ کشمیر کے الحاق کی جدوجہد میں گزری ہے اور آج بھی وہ مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی اور پاکستان سے الحاق کی آواز پوری دنیا میں اٹھارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ دفاعی،سیاسی اور معاشی لحاظ سے مضبوط پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے انتہائی ضروری ہے اور اس موقف کا اظہار انہوں نے ہر اہم موقع پر کیاہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا منصب سنبھالنے کے بعد وہ کشمیریوں کو شفافیت اور میرٹ پر مبنی طرز حکومت کی بدولت وہ تمام مسائل اور حقوق فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں جن کو پیپلز پارٹی ودیگر کرپٹ جماعتوں نے پچھلی کئی دہائیوں سے سلب کررکھا تھا۔








