پی آئی اے کا لندن کےلئےدوبارہ پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے اپنے فلائٹ آپریشنز میں بڑے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے لندن کے لیے دوبارہ پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق 29 مارچ سے اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں چلائی جائیں گی جو کہ 6 سال کے طویل وقفے کے بعد روانہ ہوں گی۔ یہ …

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے اپنے فلائٹ آپریشنز میں بڑے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے لندن کے لیے دوبارہ پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق 29 مارچ سے اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں چلائی جائیں گی جو کہ 6 سال کے طویل وقفے کے بعد روانہ ہوں گی۔ یہ پروازیں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے آپریٹ کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ لندن پی آئی اے کا قدیم ترین اور سب سے منافع بخش بین الاقوامی روٹ رہا ہے۔ قومی ایئرلائن پہلے ہی مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں کامیابی سے چلا رہی ہے اور اب لندن روٹ کی بحالی سے برطانیہ کے لیے مجموعی فضائی آپریشن میں مزید بہتری آئے گی۔