پی آئی سی واقعہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے، اعجاز عالم آگسٹین

لاہور۔12 دسمبر(اے پی پی )صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے وکلاء برادری اور ڈاکٹروں کے مابین جھگڑے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی سی واقعہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے دونوں طبقے پڑھے لکھے اور سمجھدار ہیں مگر اسطرح کی لڑائیاں رسوائی کا باعث بن رہی ہیں۔صوبائی وزیر انسانی حقوقِ نے کہا کہ ہسپتال ایک ایسی جگہ ہے جہاں انسانیت کی خدمت …

لاہور۔12 دسمبر(اے پی پی )صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے وکلاء برادری اور ڈاکٹروں کے مابین جھگڑے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی سی واقعہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے دونوں طبقے پڑھے لکھے اور سمجھدار ہیں مگر اسطرح کی لڑائیاں رسوائی کا باعث بن رہی ہیں۔صوبائی وزیر انسانی حقوقِ نے کہا کہ ہسپتال ایک ایسی جگہ ہے جہاں انسانیت کی خدمت ہوتی ہے، ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کا صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے سلوک قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ وکلاء کاہسپتال میں توڑ پھوڑ اور مریضوں کا علاج ومعالجہ روکنا بھی قابل افسوس اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کسی کو ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔اور مستقبل میں اسطرح کے اقدامات روکنا ہوں گے،جن سے ملک کی بدنامی ہو۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پڑھے لکھے طبقات کو اس طرح جاہلوں والی حرکتوں سے گریز کرنا ہوگا تاکہ معاشرے کو پر امن رکھا جا سکے۔

مزید خبریں