پی او اے کانیشنل گیمزہاکی ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر پی ایچ ایف کوخراج تحسین

لاہور۔17دسمبر (اے پی پی):پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں کو 35ویں نیشنل گیمز 2025کے ہاکی ایونٹ کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرانے پر تعریفی خط ارسال کیاگیا ہے۔اس حوالے سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید اور سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق …

لاہور۔17دسمبر (اے پی پی):پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں کو 35ویں نیشنل گیمز 2025کے ہاکی ایونٹ کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرانے پر تعریفی خط ارسال کیاگیا ہے۔اس حوالے سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید اور سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں کو تعریفی لیٹر ارسال کیا جس میں پی ایچ ایف کے زیر اہتمام 35ویں نیشنل گیمز 2025 میں ہاکی ایونٹ کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

لیٹر میں کہا گیا کہ 35ویں نیشنل گیمز 2025 کو جس بہترین انداز سے تجربہ کار آفیشلز کی تعیناتی کرکے ایونٹ کا انعقاد کرایا اس پر پی ایچ ایف آفیشلز خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ ہمیں امید ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن مستقبل میں بھی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے شانہ بشانہ کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔