پی ایس ایل ، لیگ میچز میں ڈوئن سمتھ بیٹنگ اور سہیل خان باﺅلنگ میں سرفہرست رہے

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی مرحلے میں بیٹنگ کے میدان میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈوئن سمتھ اور باﺅلنگ میں کراچی کنگز کے سہیل خان بازی لے گئے۔ تفصیلاتکے مطابق یو اے ای میں جاری پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے ابتدائی مرحلے میں ویسٹ انڈین اوپنر ڈوئن سمتھ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے عمدہ بیٹنگ کا …

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی مرحلے میں بیٹنگ کے میدان میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈوئن سمتھ اور باﺅلنگ میں کراچی کنگز کے سہیل خان بازی لے گئے۔ تفصیلاتکے مطابق یو اے ای میں جاری پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے ابتدائی مرحلے میں ویسٹ انڈین اوپنر ڈوئن سمتھ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 8 میچوں میں 266 رنز بنائے جس میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کا بہترین سکور 72 رنز رہا۔ کراچی کنگز کے بابر اعظم 265 رنز کے ساتھ دوسرے، کوئٹہ گلیڈیٹرز کے رلی روسو 238 رنز کے ساتھ تیسرے، پشاور زلمی کے کامران اکمل 208 رنز کے ساتھ چوتھے اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کیون پیٹرسن 201 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply