دبئی ۔ 27 فروری (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں سندیپ لیمی چن کی غیرمعمولی باﺅلنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کر لی، گلیڈی ایٹرز کو متواتر دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19.1 اوورز میں 106 رنز پر ڈھیر …
پی ایس ایل فور، سندیپ کی غیرمعمولی باﺅلنگ، لاہور قلندرز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر تیسری کامیابی

مزید خبریں
دبئی ۔ 27 فروری (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں سندیپ لیمی چن کی غیرمعمولی باﺅلنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کر لی، گلیڈی ایٹرز کو متواتر دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19.1 اوورز میں 106 رنز پر ڈھیر ہو گئی، سندیپ نے جادوئی سپن باﺅلنگ کا مظاہرہ کر کے گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن اپ تہس نہس کر دی،8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، سندیپ نے 10 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں، جواب میں لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف 17ویں اوور میں محض 2 وکٹوں پر حاصل کیا، ڈی ویلیئرز 47 اور حارث سہیل 33 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، سندیپ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔








