شارجہ ۔ 24 فروری (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کر لی، ملتان سلطانز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 145 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، جانسن چارلس نے 53 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جواب میں پشاور زلمی نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی …
پی ایس ایل فور، پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے ہرا کر تیسری کامیابی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی

مزید خبریں
شارجہ ۔ 24 فروری (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کر لی، ملتان سلطانز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 145 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، جانسن چارلس نے 53 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جواب میں پشاور زلمی نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر 5 وکٹوں پر پورا کیا، امام الحق 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، کیرن پولارڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 10 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 25 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، حسن علی نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اتوار کو شارجہ میں کھیلے گئے پی ایس ایل فور کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے آخری اوور کی آخری گیند پر 145 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، جانسن چارلس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 53 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹاپ سکورر رہے، کپتان شعیب ملک 22، عمر صدیق 20، ڈینل کرسچین 17، شاہد آفریدی 14، کرس گرین 3، محمد الیاس ایک جبکہ جیمز ونس، حماد اعظم اور جنید خان بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے، حسن علی نے 4 ثمین گل، وہاب ریاض، عمید آصف اور لیام ڈاسن نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں پشاور زلمی نے مطلوبہ ہدف 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں پر پورا کیا، پشاور کی اننگز کا آغاز کچھ زیادہ اچھا نہ تھا اور 6 کے سکور پر اسے کامران اکمل کا نقصان اٹھانا پڑا جو 4 رنز بنا کر چلتے بنے، اس موقع پر امام الحق اور ڈیوڈ میلان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ میں 68 قیمتی رنز جوڑ کر سکور 74 تک پہنچا دیا، یہاں پر میلان 38 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے، لیام ڈاسن 18 رنز بنا سکے، امام الحق بھی ففٹی مکمل کرنے کے بعد 52 کے سکور پر جنید خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، 115 کے سکور پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد پولارڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے محمد عرفان کو مسلسل 4 چھکے لگا کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا، پولارڈ 25 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، کپتان ڈیرن سیمی 5 اور وہاب ریاض 2 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، جنید خان اور ڈینل کرسچین نے 2، 2 محمد عرفان نے ایک وکٹ لی۔








