کراچی۔ 10 مارچ (اے پی پی) کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 رن سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ پلے آف میں جگہ بنا لی، کراچی کی فتح کے ساتھ ہی لاہور قلندرز کی ٹیم پلے آف مرحلہ کی دوڑ سے باہر ہو گئی، گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان …
پی ایس ایل فور، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 رن سے ہرا کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کر لیا،

مزید خبریں
کراچی۔ 10 مارچ (اے پی پی) کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 رن سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ پلے آف میں جگہ بنا لی، کراچی کی فتح کے ساتھ ہی لاہور قلندرز کی ٹیم پلے آف مرحلہ کی دوڑ سے باہر ہو گئی، گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنا سکی، احمد شہزاد کی 99 رنز کی دلکش اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، عثمان شنواری نے آخری اوور میں 5 رنز کا دفاع کر کے ٹیم کو فتح دلائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کراچی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے، بابر اعظم اور کولن منرو نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 69 رنز کا پر اعتماد آغاز فراہم کیا، 69 کے سکور پر فواد احمد نے منرو کو آئوٹ کر کے ٹیم کو بری کامیابی دلائی، انہوں نے 30 رنز بنائے، لیونگسٹون 5 رنز بنا سکے، انہیں محمد نواز نے اپنا شکار بنایا، کولن انگرام نے آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا، انہوں نے 10 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 24 رنز بنا کر سکور 118 تک پہنچا دیا، وہ محمد حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے، 125 کے سکور پر کراچی کو چوتھا نقصان اٹھانا پڑا جب بابر اعظم 56 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد حسنین کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے، بین ڈنک 18 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،








