پی ایس ایل فور، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی

شارجہ۔ 23 فروری (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 144 رنز کا ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر 7 وکٹوں پر حاصل کیا، سرفراز احمد نے آخری گیند پر چھکا لگا کر قلندرز کی جیت کی امیدوں پر پانی …

شارجہ۔ 23 فروری (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 144 رنز کا ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر 7 وکٹوں پر حاصل کیا، سرفراز احمد نے آخری گیند پر چھکا لگا کر قلندرز کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، سرفراز احمد نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ہفتہ کو شارجہ میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 12ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے، کپتان اے بی ڈی ویلیئرز 45 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، سہیل اختر 29، ڈیوڈ ویسی 20، کورے اینڈرسن 19، فخر زمان 3، سلمان بٹ 5، گوہر علی 5 اور یاسر شاہ 1 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، سندیپ لیمی چن 5 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، غلام مدثر نے 3، سہیل تنویر نے 2، محمد نواز اور انور علی نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر 7 وکٹوں پر پورا کیا، سرفراز احمد نے مشکل وقت میں کپتان کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، انہوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52ناقابل شکست رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی دلائی، احسان علی 40، ریلی روسو 17، عمر اکمل 9، سمتھ 2 اور انور علی 1 رن بنا کر آﺅٹ ہوئے، سہیل تنویر 2 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ حارث راﺅوف نے 2 جبکہ لیمی چن، ویسی، یاسر شاہ اور راحت علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

Leave a Reply