پی ایس ایل میں کھیل کر بہت لطف اندوز ہوتا ہوں،اے بی ڈویلئر

لاہور۔ 27 فروری (اے پی پی)دنیائے کرکٹ اور پشاور زلمی کے مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلئر نے کہا ہے کہ یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ کونسی ٹیم آئندہ ورلڈ کپ میں فیورٹ ہیں تاہم دنیا کی پانچ ٹیمیں پاکستان ،ساﺅتھ افریقہ ،بھارت ،انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اچھی ہیں اور ان میں سے ہی کوئی ٹیم ورلڈ کپ جیتے گی ۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا …

لاہور۔ 27 فروری (اے پی پی)دنیائے کرکٹ اور پشاور زلمی کے مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلئر نے کہا ہے کہ یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ کونسی ٹیم آئندہ ورلڈ کپ میں فیورٹ ہیں تاہم دنیا کی پانچ ٹیمیں پاکستان ،ساﺅتھ افریقہ ،بھارت ،انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اچھی ہیں اور ان میں سے ہی کوئی ٹیم ورلڈ کپ جیتے گی ۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پانچوں ٹیمیں اچھا کھیلتی ہیں اور کسی ایک یا دو ٹیموں کا نام لینا بہت مشکل ہے ۔ایک سوال کے جواب میں مایہ ناز بلے باز کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں ایک اچھی بات یہ ہے کہ وہ مقابلہ کرنے والی ٹیم ہے ۔وہ ساﺅتھ افریقن ٹیم کی طرح کبھی ہار نہیں مانتے اور میدان میںمقابلہ کرتے نظر آتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دنیا کی تمام ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں کوئی پیشین گوئی نہیں کی جاسکتی ۔ہر بار کوئی بھی ٹیم نہیں جیت سکتی ۔کبھی جیت ہوتی ہے اور کبھی ہار ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کا حصہ بن کر بہت خوش ہیں ،اس میں کوالٹی کرکٹ ہوتی ہے کہ ان کی ٹیم کے اراکین،مینجمنٹ اور دیگر سٹاف بہت اچھا ہے اور میرے دوست ہیں ۔میں اپنی ٹیم کے ساتھ پی ایس ایل میں کھیل کر بہت لطف اندوز ہوتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ وہ لاہور میں جاکر پی ایس ایل میچ میں حصہ لیں گے اور لاہور قلندر کے پرستار چاہتے ہیں کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلیں اور جیتیں ۔اے بی ڈویلئر نے کہا کہ انہیں پاکستان کے خلاف 2007میں ملتان میں ہونے والا میچ ابھی بھی یاد ہے جب انہوں نے ایک کیچ ڈراپ کیا تو پاکستان میچ جیت گیا ۔۔اے بی ڈویلئر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ میں بائیں ہاتھ کے سوئنگ بولر ز سے کافی متاثر ہے ۔میرا خیال ہے وسیم اکرم کو ان باﺅلرز سے اپنا آئیڈیل بنایا ہے ۔انہوں نے کہاکہ شارجہ میں وکٹیں فلیٹ ہوتی ہیں اور باﺅلرز کو پرفارمنس کےلئے بہت محنت کرنا پڑتی ہے ،پی ایس ایل میں باﺅلنگ کا معیار بہترین ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ کبھی ریکارڈ کے چکر میں نہیں پڑے ۔انہیں کرکٹ کھیلنے کا جنون تھا اور وہ اس کو کھیل کر لطف اندوز ہوتے ہیں ۔

Leave a Reply